LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر

چین میں روبوٹ کی 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت

Web Desk

9 March 2026

چین میں ایک روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ انسان الیکٹریشن کی جگہ 10 کلوواٹ کی پاور لائن کی مرمت کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے۔

یہ روبوٹ ہوبئی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور وہان اسٹیٹ گرڈ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ روبوٹ رِجڈ انسولیشنز کو ہٹانے، ذیلی تاروں کو مرکزی تار سے جوڑنے اور کنیکشنز کو درست طریقے سے کسنے کے لیے پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔

وہان اسٹیٹ گرڈ کے ٹیکنیشن وو شِن کے مطابق یہ روبوٹ پیچیدہ وائرنگ میں بھی درست سمت شناسی کر سکتا ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس سے بجلی کے جھٹکے سے انسانی اموات کے امکانات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔

یہ تجربہ ہوبئی کی کاؤنٹی چنگشین میں کیا گیا جس کا مقصد مشکل اور خطرناک ماحول میں بجلی سے متعلق کام کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔