LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محکمہ موسمیات کی آج سےبالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی، ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف ایران کی نئی تجاویزسے مطمئن نہیں ایرانی قیادت کاآپس میں اتحادنہیں، امریکی صدر جنگ میں ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دیاجائے، ایران کا عرب ممالک سے مطالبہ ایران سے جنگ جاری رہے گی یا نہیں؟ اب فیصلہ ٹرمپ کے بجائے کانگریس کرے گی امریکاکو جنگ میں 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم ملک سے لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ؛ ایل این جی موصول ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، اویس لغاری

42 دانتوں والا ملائشین شہری

Web Desk

7 March 2026

ملائیشیا کے ایک شہری نے 42 دانت ہونے کے باعث سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ چند سال قبل انہیں احساس ہوا کہ ان کے دانت عام افراد سے زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق 2021 میں انہوں نے پہلی بار محسوس کیا کہ اضافی دانت نکل رہے ہیں، اور جب گنتی کی گئی تو اس وقت ان کے 38 دانت موجود تھے۔

بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے کے ذریعے معلوم ہوا کہ مزید چار دانت نکلنے والے ہیں۔ 2023 کے آغاز میں یہ تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی اور خوش قسمتی سے دانت نکلنے کے دوران انہیں کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پرتاب مونیندے کا کہنا ہے کہ اضافی دانت ہونے کے باوجود انہیں روزمرہ زندگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی اور زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک اس بات کا علم نہیں ہوتا جب تک وہ خود اس کا ذکر نہ کریں