LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 1232 ارب روپے ڈوب گئے

Web Desk

7 March 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 ہزار 566 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 6.3 فیصد تنزلی کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر 157,496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس پورے ہفتے کے دوران 10 ہزار 218 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 161,476 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 151,258 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور مجموعی طور پر تقریباً 1 ہزار 232 ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب گئی۔ اسی دوران مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور یہ 1 ہزار 231 ارب 76 کروڑ روپے کم ہو کر 17 ہزار 698 ارب 43 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 9.8 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 65 کروڑ 80 لاکھ شیئرز ہو گیا جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 18 فیصد اضافے کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آئندہ رجحان خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی پر منحصر ہوگا۔