پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنا عوام پر مہنگائی بم سے حملہ ہے، تحریک انصاف کی شدید مذمت
Web Desk
7 March 2026
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے عوام پر مہنگائی بم قرار دیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس کے برعکس عمران خان کی حکومت نے عالمی وبا کے دوران اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے شدید دباؤ کے باوجود مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا تھا۔
کمیٹی کے مطابق حکومت کو چاہیے تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کر کے عوام کو عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات سے بچاتی، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں غربت کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ایک طرف حکومتی عہدیداروں کے لیے سرکاری جہازوں اور پرتعیش مراعات کی بھرمار ہے جبکہ دوسری جانب عوام کے لیے پیٹرول کی قیمتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔
سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی امور کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ روزمرہ سیاسی معاملات پر فوری ردعمل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جسے “ڈیلی ایشوز” کا نام دیا گیا ہے۔
کمیٹی نے عمران خان کی صحت کی صورتحال اور قومی احتساب قوانین میں حالیہ ترامیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ان کا علاج اہل خانہ اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سیاسی بیانیے کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے پیغام رسانی کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026