عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا اور چاندی مہنگی
Web Desk
6 March 2026
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر کی کمی کے بعد 5 ہزار 110 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ چار دنوں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 30 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت 104 روپے اضافے سے 8 ہزار 914 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026