کوالیفائی راؤنڈ: پاکستان کا سیمی فائنل میں آج جاپان سے مقابلہ ہوگا
Web Desk
6 March 2026
قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا خواب اب حقیقت کے قریب تر ہو گیا ہے۔ مصر میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم ترین سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف جاپان سے ہوگا۔ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں گرین شرٹس نہ صرف فائنل میں جگہ بنائیں گے بلکہ براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر جائیں گے۔ تاہم، ناکامی کی صورت میں ٹیم کو تیسری پوزیشن کے لیے پلے آف میچ کھیلنا پڑے گا۔ کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور کھلاڑی سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے خلاف میچ کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور امید ہے کہ ٹیم فتح سمیٹ کر شائقینِ ہاکی کو خوشخبری سنائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026