LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

ٹی 20ورلڈکپ، بھارت انگلینڈکو7رنز سے ہراکرفائنل میں پہنچ گیا

Web Desk

5 March 2026

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بناسکی۔ممبئی  میں کھیلے گئے  میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر  246 رنز تک پہنچ سکی۔انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس نے 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز اسکور کیے۔بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 8 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔