ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو ہراکرفائنل میں پہنچ گیا
Web Desk
4 March 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائےگا۔
متعلقہ عنوانات
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ‘پنک ڈے’ کا انعقاد؛ کرکٹ کے میدان سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا پیغام
16 April 2026
روسوکا کارنامہ، پی ایس ایل میں 100میچزکھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے
15 April 2026
سرفرازاحمد کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کافیصلہ، شان مسعودکپتان برقراررہیں گے
15 April 2026
نیویارک میں قابل فخرلمحات، پاکستانی قونصل جنرل نے فٹ بال ورلڈکپ کےلیے تیارکردہ گیند وصول کرلی
15 April 2026
پی ایس ایل11 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے آئیں گی
15 April 2026
پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے 25 رکنی سکواڈ کا اعلان
14 April 2026
چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں شائقین کی اسٹیڈیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا
13 April 2026
ویمنز کرکٹ میں نئی تاریخ؛ آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
13 April 2026