LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے

روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کا تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو

Web Desk

17 November 2025

اداکارہ روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھاڈانی تیلگو سنیما میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم آر ایس 100 کے ڈائریکٹر اجے بھوپتی اپنی نئی فلم کے ذریعے راشا تھاڈانی اور مہیش بابو کے بھتیجے جیا کرشنا کو متعارف کرا رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کا یہ پروجیکٹ ایک حقیقی اور جذباتی عشق کہانی پر مبنی ہے، جس کے نام کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اجے بھوپتی اس سے قبل مہاسمدرم، منگلوارم اور آر ایس 100 جیسی فلمیں بنا چکے ہیں اور نوجوان موضوعات و گہری جذباتی کہانیوں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

ڈائریکٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایک منفرد کہانی کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی آئی ہے، اور انہیں یقین ہے کہ تلگو فلم انڈسٹری خوبصورت اور باصلاحیت راشا تھاڈانی کا گرمجوشی سے استقبال کرے گی۔

جیا کرشنا، مہیش بابو کے بڑے بھائی رمیش بابو کے صاحبزادے ہیں، جبکہ راشا تھاڈانی کچھ عرصہ قبل ہندی فلم “آزاد” کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔