LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ

Web Desk

1 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر کیے گئے طاقتور حملے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر داغے گئے میزائلوں کا جواب ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے اردن میں آنے والے تمام 8 ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے اور اس وقت آبنائے ہرمز میں موجود تمام بارودی سرنگوں کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے کوئی جوابی ردِعمل دیا تو اس پر پہلے سے کہیں زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی اور امریکا کا سب سے بڑا حملہ ابھی باقی ہے، جس کے بعد ایران کا بہت ہی کم حصہ بچے گا۔