خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی
Web Desk
1 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے ہائیڈل بجلی، تیل، گیس، ایل پی جی اور وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا ملکی ہائیڈل بجلی کا 70 فیصد اور خام تیل کا 48 فیصد پیدا کرتا ہے، مگر اے جی این کازی فارمولے کے تحت این ایچ پی (NHP) کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے 2300 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات واجب الادا ہیں، جبکہ پنجاب کو خیبرپختونخوا سے زیادہ رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے پیدا کردہ وسائل کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے صوبائی ٹرانسمیشن و گرڈ کمپنی کے منصوبے کو سرمایہ کار کانفرنس میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وفاق کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی نہ کی گئی تو صوبائی حقوق کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026