LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے

معمولی باتوں کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہوں: ماہرہ خان

Web Desk

17 November 2025

ماہرہ نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران گفتگو میں ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہمیں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو، اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟

اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کیلئے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل میں سوالوں سے بچتی ہوں اور اگر بات کروں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جاسکتی ہے۔