LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان سلمان آغاکی اہلیہ اور بیٹےآن لائن ہراسانی کے شکار

Web Desk

25 February 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بعض شائقین نے اپنا غصہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ پرنکالنا شروع کردیا۔

پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد بعض شائقین نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ  اور بیٹے کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

سلمان آغا کی اہلیہ صبا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیتیں گے۔‘‘

کرکٹ حلقوں میں بھی اس رویے پر تنقید ہو رہی ہے اور بعض سابق کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس قسم کا احمقانہ رویہ پریشان کرتا ہے۔ جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے لیکن کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو گالی دینے کی ضرورت نہیں۔