قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز برس پڑے
Web Desk
25 February 2026
مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کی ناکامی کو محض ایک میچ کا نتیجہ قرار دینے کے بجائے پورے ٹورنامنٹ کی ناقص حکمتِ عملی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک نے سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مہارت اور نظم و ضبط کے بغیر جدید کرکٹ کے دعوے ایسے ہی ہیں جیسے نرسری پڑھے بغیر دسویں کا امتحان دینا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف اور بھارتی باؤلر مناف پٹیل نے انگلش کپتان ہیری بروک کی قیادت اور اننگز کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کمزور فیلڈنگ اور باؤلنگ اٹیک کی خامیوں کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا۔ احمد شہزاد نے انفرادی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے بابر اعظم کی سست رفتار اننگز، شاداب خان کی مہنگی باؤلنگ اور صائم ایوب کی ناکامی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے موسمی حالات کے پیش نظر برصغیر کی ٹیموں کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر بھی شک کا اظہار کیا ہے۔ اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہیں انتہائی کٹھن ہو گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سرفراز احمد
29 August 2026
نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے دی
29 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری
29 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنالیے
28 August 2026
اے سی سی ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
28 August 2026