LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا

Web Desk

23 February 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں  ویسٹ انڈیز  نےزمبابوے کو 107رنزسے ہرادیا۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگاپڑگیا۔ویسٹ انڈین بیٹرز نے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی اور  مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے  شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59 اور شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔ شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور  7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ڈائن مائرز 28، کپتان سکندر رضا 27، ٹاڈیوناشے مارومانی 14، ٹونی مونیونگا 14 اور برائن بینیٹ نے 5 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب گداکیش موتی نے 4، عقیل حسین نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔