قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم
Web Desk
21 February 2026
کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے ٹاکرے سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنے ‘مسٹری اسپنرز’ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کیویز کے اوپنرز فن ایلن اور ٹم سیفرٹ بہترین اسٹرائیک ریٹ کے حامل ہیں، اس لیے اچھی بولنگ اور بیٹنگ کا امتزاج ہی جیت کی ضمانت بن سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایک اوور میں چار چھکے مارنے کا ہنر جانتے ہیں، لیکن انہیں اپنی بیٹنگ میں تھوڑا صبر لانا ہوگا۔ انہوں نے صائم ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کے پاس تمام کرکٹنگ شاٹس موجود ہیں، بس ذرا صبر سے کام لیں اور شاٹ کھیلتے ہوئے آنکھیں بند کرنے کے بجائے آنکھیں کھول کر کھیلیں”۔
سابق کپتان نے خبردار کیا کہ نیوزی لینڈ ایک ایسی ٹیم ہے جو بہت منظم کرکٹ کھیلتی ہے، اس لیے پاکستان کو کسی بھی غلطی کی گنجائش چھوڑے بغیر مکمل پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026