LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ حوثیوں کی مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی عرب پر حملے کی تردید پشاور ہائیکورٹ کا ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری روکنے، گھر ڈی سیل کرنے کا حکم روسی وفد کا پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ

عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ میں کیا

Web Desk

20 February 2026

ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمان عبادت الٰہی میں مصروف ہیں، وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی اس بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا ہے۔ اداکار جوڑے نے حرم شریف میں حاضری دی اور اپنی عبادات کا آغاز خانہ کعبہ کے سائے میں کیا۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان روحانی لمحات کی چند مسحور کن جھلکیاں شیئر کیں، جن میں انہیں اور دانش تیمور کو سادہ لباس میں حرم شریف میں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کے لیے دعا کی کہ “اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو ہم سب کے لیے خیر و برکت اور سکون کا ذریعہ بنائے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں جوڑے کے بچے (حورین اور ریان) نظر نہیں آئے، جس کی وجہ ان کا اپنے بچوں کو میڈیا کی چکا چوند سے دور رکھنے کا پرانا فیصلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اس جوڑی کو ‘مثالی’ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی عبادات کی قبولیت کے لیے دعائیں کیں۔