LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

پشاور ہائیکورٹ کا ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری روکنے، گھر ڈی سیل کرنے کا حکم

Web Desk

22 October 2026

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی سرکاری رہائش گاہ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور اسے سیل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ثریا بی بی کو 2024ء میں قانونی طور پر سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی، تاہم صوبے میں 11 اکتوبر کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد 14 اکتوبر کو ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا گیا۔

وکیل نے دلائل دیے کہ آئینی اور قانونی طور پر گورنر راج کے دوران بھی اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رہائش گاہ کو سیل نہیں کیا جا سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ نے انتظامیہ کی جانب سے گھر سیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گھر ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا اور پولیس کو تھری ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے