جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی
Web Desk
22 October 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم سفارتی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے امن معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے تحت موجودہ علاقائی صورت حال (Frontline Freeze) کو برقرار رکھا جائے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران یوکرینی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسے کسی ممکنہ امن معاہدے پر رضامند ہوں گے جس کے تحت فرنٹ لائن کو منجمد کر دیا جائے اور یوکرین کے پاس اپنے ملک کا 75 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ باقی رہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ “ہاں، اس وقت موجودہ صورت حال کو منجمد کرنا ہوگا اور میرے خیال میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا یہی ایک عملی اور حقیقی راستہ ہے”۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، تاہم علاقائی کنٹرول اور سرحدوں کی حتمی حیثیت سے متعلق تحفظات امن معاہدے کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026