LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب

حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا

Web Desk

21 October 2026

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر 1514 ارب روپے کا بیرونی قرض حاصل کیا ہے، جبکہ صرف ستمبر 2026ء کے مہینے میں 1037 ارب روپے کا بھاری قرض لیا گیا۔

وزارتِ اقتصادی امور کی جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ستمبر 2025ء کے مقابلے میں ستمبر 2026ء کے دوران 913 ارب روپے زیادہ قرض حاصل کیا گیا۔ ستمبر میں حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے، جن میں سے 1.75 ارب ڈالر کے بانڈز 7.5 فیصد جبکہ 1.25 ارب ڈالر کے بانڈز 7.9 فیصد شرحِ منافع پر جاری کیے گئے، جن کی پختگی (Maturity) کی مدت 2036ء مقرر کی گئی ہے۔ پاک روپے میں ان بانڈز سے حاصل شدہ رقم کی مالیت تقریباً 818 ارب روپے بنتی ہے جسے بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق، جولائی تا ستمبر کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 5 ارب 44 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت (1 ارب 81 کروڑ ڈالر) کے مقابلے میں 3 ارب 63 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران عالمی کمرشل بینک سے 30 کروڑ ڈالر کی میڈیم ٹرم قرض سہولت حاصل کی گئی، جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے 94 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں