LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

بھارت جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے یہاں 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش

Web Desk

20 February 2026

پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے ہاں گزشتہ 11 ماہ کے دوران دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو سیما نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ سیما حیدر کے پہلے شوہر (غلام حیدر) سے چار بچے ہیں جو اس وقت بھارت میں ہی ان کے ساتھ مقیم ہیں۔ سیما حیدر 2023 میں نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت داخل ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی کرنے والے اپنے محبوب سچن سے شادی کر لی تھی۔

30 سالہ سیما اور ان سے 10 سال چھوٹے سچن کی ملاقات 2019 میں پب جی (PUBG) گیم کے ذریعے ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔ اگرچہ ان کی بھارت آمد پر سیکیورٹی اداروں نے سخت تحقیقات کیں، تاہم بعد ازاں انہیں بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی۔ سیما اب مکمل طور پر بھارتی رنگ ڈھنگ اپنا چکی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے اپنی نئی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔