LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری؛ 11 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز

Web Desk

20 February 2026

لاہور: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی اور ایک دن آرام و پریکٹس کے بعد میدان میں اترے گی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا و آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ شائقینِ کرکٹ کے لیے تمام مقابلے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں منعقد کیے جائیں گے۔

یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس سے قبل مئی/جون 2025 میں جب بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، تو سلمان علی آغا کی قیادت میں گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ ون ڈے سیریز کو ورلڈ رینکنگ اور باہمی بالادستی کے لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔