ماڈل ماہ نور نے سینیر پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا
Web Desk
20 February 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے قریبی دوست اور نجی ٹی وی کے پروڈیوسر عمر مختار شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ماڈل ماہ نور رحیم نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ خیز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمر مختار پر مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ آن لائن نامناسب رویہ اختیار کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود خود کو ‘سنگل’ ظاہر کر کے رابطے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ماہ نور رحیم نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں کینیڈا قیام کے دوران مذکورہ پروڈیوسر نے انہیں رات گئے پیغامات بھیجے، جن کا مقصد پیشہ ورانہ کام کے بجائے محض گپ شپ تھا۔ ماڈل کے مطابق، انہوں نے ان پیغامات کے اسکرین شاٹس عمر مختار کی اہلیہ کو بھی بھیجے جس پر انہیں شکریہ کا جواب موصول ہوا۔
اس انکشاف کے بعد معروف فوٹوگرافر مہا وجاہت (مہاز) سمیت کئی دیگر خواتین نے بھی کمنٹس میں اپنے تلخ تجربات کا ذکر کیا۔ مہا وجاہت نے لکھا کہ “کاش مجھ میں بھی اتنی ہمت ہوتی کہ میں اپنا بدترین تجربہ شیئر کر سکتی۔” سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو عمر مختار کی بہترین دوست سمجھی جاتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آتی ہیں۔ ماہ نور رحیم کا کہنا ہے کہ پہلی ویڈیو کے بعد انہیں بے شمار لڑکیوں کے پیغامات موصول ہوئے جنہوں نے اسی طرح کی کہانیاں سنائی ہیں، جس سے اس معاملے کی سنگینی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026