سونے کی قیمتوں میں تیزی کا تسلسل؛بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Web Desk
20 February 2026
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے بعد پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ کراچی میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے نمایاں اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہو گئی ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہے، جہاں سونا 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
صرف سونا ہی نہیں، بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کراچی میں چاندی کی فی تولہ قیمت 170 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 574 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی و معاشی حالات اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اس ریکارڈ اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026