LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فون کو فتنہ قرار دیدیا

Web Desk

18 February 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جدید دور کا “فتنہ” قرار دے دیا ہے۔

کشف علی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس سے قبل وہ ایک ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں، تاہم اس بار ان کے خیالات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اگرچہ وہ خود سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، لیکن موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بارے میں ان کے خیالات نے متعدد افراد کو حیران کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے خاص طور پر جنریشن زی کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج نوجوان اپنی زندگی کے معیار کا اندازہ اس بات سے لگاتے ہیں کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رجحان اب لت کی صورت اختیار کر چکا ہے اور تقریباً ہر شخص اس کا شکار ہے۔ ان کے مطابق ہر فرد اسکرین سے چپکا ہوا ہے جس کے باعث معاشرتی روابط کمزور اور تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کشف علی نے مزید کہا کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی اس عادت میں مبتلا ہیں، حتیٰ کہ ان کے اپنے والدین بھی مسلسل اسکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، مگر ان کے خیال میں موبائل فونز اب انسان کے لیے اتنے فائدہ مند نہیں رہے جتنے ابتدا میں سمجھے جاتے تھے۔