پاکستان کو آئی ایف این ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 میں دو عالمی اعزازات حاصل
Web Desk
17 February 2026
اسلامی فنانسنگ معاہدے کو “پاکستان ڈیل آف دی ایئر 2025” قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کو “سنڈیکیٹڈ فنانس ڈیل آف دی ایئر 2025” کا عالمی اعزاز بھی مل گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس کامیابی کو عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کی مضبوط معاشی حکمت عملی کے اعتراف کے مترادف ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ کامیاب معاہدہ عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ کا واضح ثبوت ہے۔ ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ میں ایشین ترقیاتی بینک نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اعزاز سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے اور یہ کامیابی اسلامی مالیاتی شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایوارڈز کی ایک تقریب 13 اپریل کو پلازو ورسائے میں منعقد ہوگی جبکہ دوسری تقریب 22 اپریل کو ای کیو کوالالمپور میں ہوگی۔وزارت خزانہ نے اس کامیابی پر شراکت دار بینکوں اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام، 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافہ
28 August 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
28 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
28 August 2026
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
28 August 2026
روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز
28 August 2026