اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام کے لیے ’’سائبر شیلڈ‘‘ متعارف کرا دی
Web Desk
16 February 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری نظام اور صارفین کے تحفظ کے لیے ’’سائبر شیلڈ‘‘ متعارف کروا دیا۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے ویژن 2028ء کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور بینکوں و مالی اداروں کو جدید ترین سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سائبر شیلڈ کے تحت عام صارفین اور کاروباری ادارے محفوظ مالی خدمات تک رسائی حاصل کریں گے، جبکہ مالی اداروں کو سائبر شیلڈ کے حوالے سے واضح روڈمیپ فراہم کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بینکوں کے ایکو سسٹم کو جدید خطرات کا سامنا ہے اور اس پروجیکٹ کا مقصد سیکورٹی کے نظم و نسق اور احتساب کو بہتر بنانا، مالی شعبے میں باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا، اور مہارت یافتہ سائبر ٹیلنٹ کی تیاری کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، نئے خطرات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سیکورٹی طریقوں کو مسلسل جدید بنایا جائے گا تاکہ پاکستان کے مالی نظام کی مضبوطی اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام، 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافہ
28 August 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
28 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
28 August 2026
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
28 August 2026
روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز
28 August 2026