LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونا 3,200 روپے کم

Web Desk

16 February 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 4,010 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی منتقل ہوئے۔صرافہ بازار ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3,200 روپے کم ہو کر 523,762 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 2,743 روپے سستا ہو کر 449,041 روپے میں فروخت ہونے لگا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 55 روپے کم ہو کر 8,164 روپے جبکہ دس گرام چاندی 47 روپے سستی ہو کر 6,999 روپے کی سطح پر آ گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں رد و بدل اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے، تاہم سرمایہ کار محتاط حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔