LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے آخری گروپ میچ لازمی

Web Desk

16 February 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار چھبیس میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
پاکستان کواکسٹھ رنز سے شکست دینے کے بعد گروپ اے سے بھارت سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ بھارت کے خلاف اکسٹھ رنز کی شکست سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔ شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ زیرو پوائنٹ نائن تھری ٹو سے گر کرمنفی زیرو پوائنٹ چار زیرو تین ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔امریکا کے چار میچز میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس اور رن ریٹ زیرو پوائنٹ سات آٹھ آٹھ ہے۔ پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ اٹھارہ فروری کو کھیلا جائےگا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپرآٹھ کی دوڑ سے باہر ہوجائےگا۔