عثمان طارق کا بولنگ ایکشن بالکل درست ہے، بھارتی ایمپائر انیل چوہدری
Web Desk
13 February 2026
بھارتی انٹرنیشنل ایمپائر انیل چوہدری نے بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کابولنگ ایکشن درست قراردے دیا۔پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتیوں پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہے، اسی ضمن میں بھارتی میڈیاپراسپنر عثمان طارق کے ایکشن پراعتراضات کیے جارہے ہیں۔ تاہم یہ واضح رہے کہ ان کابولنگ ایکشن آئی سی سی کی جانب سے بالکل کلیئر ہے۔
اپنے بولنگ ایکش کے دوران رکنے کی وجہ سے بھارتی عثمان طارق کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن سابق بھارتی کرکٹر ایشون کے بعد اب بھارتی امپائر انیل چوہدری نے بھی پاکستانی اسپنر کےایکشن پراعتراضات کاجواب دیا ہے ۔
انیل چوہدری نے کہا کہ عثمان طارق ہر گیند رک کر ہی کراتے ہیں، ان کا ایکشن ہی ایسا ہے، اس لیے یہ مسئلہ نہیں لیکن مسئلہ تب ہوگا جب عثمان اپنے ایکشن کو تبدیل کرتے ہوئے رکے بغیر گیند کرائیں گے۔ اگر عثمان طارق روٹین ایکشن سے ہٹ کر بولنگ کریں گے تو ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے۔
انیل چوہدری نے ماضی میں آندرے رسل سمت دیگر کھلاڑیوں کی مثالیں دی جنہوں نے اپنے روٹین کے ایکشن سے ہٹ کر جب بھی بولنگ کی انہیں روکا گیا۔بھارتی ایمپائر نے کہا کہ اگر عثمان کےایکشن میں واضح تبدیلی دیکھی گئی تو بیٹرگیند کھیلنے سے انکار کرکے امپائر سے شکایت کرسکتاہے۔
متعلقہ عنوانات
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم
27 August 2026
مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
27 August 2026
پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
27 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026