اسلام آباد،خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد سیل کے چار سہولت کار گرفتار
Web Desk
14 November 2025
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد سیل کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق یہ مشترکہ کارروائی انٹیلی جنس بیورو (IB) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے کی، جس کا ہدف ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے اس نیٹ ورک کو توڑنا تھا جو اسلام آباد میں حملے کی منصوبہ بندی اور معاونت کر رہا تھا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ خودکش حملہ آور کو ہدایات ٹی ٹی پی کے کمانڈر سعید الرحمان عرف “داد اللہ” نے ٹیلی گرام کے ذریعے دیں۔ “داد اللہ” کا تعلق ضلع باجوڑ کے علاقے نواگئی سے ہے اور اس وقت افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کا اہم انٹیلی جنس عہدیدار ہے۔
گرفتار ہینڈلر ساجد اللہ عرف “شینا” نے اعتراف کیا کہ اس نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی، جبکہ حملے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے، اور توقع ہے کہ اس نیٹ ورک کے مزید اہم کرداروں تک بھی رسائی حاصل کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت اسلام آباد اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلہ پر ایف پی سی سی آئی کا ردِ عمل آگیا
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
27 July 2026
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
27 July 2026
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
27 July 2026