جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس بنالی
Web Desk
11 February 2026
کراچی: جامعہ کراچی کے طلبا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنے والی جدید سمارٹ ڈیوائس “کارڈیو وِٹ” تیار کر لی ہے۔ یہ ڈیوائس اس وقت الرٹ جاری کرتی ہے جب دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو جائے، آکسیجن لیول خطرناک حد تک گر جائے، دل کی رفتار بہت تیز یا بہت کم ہو، جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی آئے اور پسینے جیسی علامات بیک وقت ظاہر ہوں۔
طلبا کے مطابق یہ ڈیوائس مختلف حیاتیاتی علامات کو یکجا کر کے تجزیہ کرتی ہے اور صرف حقیقی خطرناک صورتحال میں الرٹ دیتی ہے، جس سے غیر ضروری یا غلط الارمز سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
اہم خصوصیات
کارڈیو وِٹ میں مائیکروکنٹرولر کے ساتھ متعدد سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو دل کی دھڑکن، آکسیجن لیول، ای سی جی، جسمانی درجہ حرارت اور پسینے کی کیفیت کو مانیٹر کرتے ہیں۔ تمام معلومات OLED اسکرین پر واضح طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔ اس ڈیوائس کی لاگت تقریباً 8 سے 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس کے باعث یہ کم وسائل والے علاقوں کے لیے بھی موزوں قرار دی جا رہی ہے۔ مستقبل میں اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔
طلبا کی آرا
پروجیکٹ ٹیم کے رکن عبدالحنان ظفر کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس مختلف علامات کو یکجا کر کے الرٹ جاری کرتی ہے، جو اسے عام اسمارٹ واچز سے منفرد بناتی ہے۔ مریخہ سلیم کے مطابق پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ڈیوائس ہے جو ممکنہ ہارٹ اٹیک کی بروقت نشاندہی کرتی ہے۔ ہانیہ جمال نے کہا کہ بروقت وارننگ کے ذریعے دل کے دورے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ عبداللہ فہیم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اے آئی شامل کر کے ڈیوائس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ حاجرہ فہیم نے حکومت سے معاونت کی اپیل کی تاکہ اسے بڑے پیمانے پر کم لاگت میں تیار کیا جا سکے۔
یہ ڈیوائس کراچی یونیورسٹی فارمیسی سائنس کلب کے تعلیمی پروجیکٹس کے تحت تیار کی گئی، جس نے طلبا کو عملی اور منفرد حل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026
فرانس: شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ، مریض ہلاک
25 October 2026