LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حوثیوں کا سعودی عرب کے دو فوجی طیارے تباہ کرنے، فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Web Desk

27 October 2026

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے دو فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم سعودی حکام نے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ان حملوں میں دو فوجی طیارے تباہ ہو گئے، جبکہ بعد ازاں ریاض میں وزارتِ دفاع اور تیل کی تنصیبات پر بھی حملوں کا ادعا کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے حملوں کی تصدیق تو نہیں کی، تاہم جنوبی علاقوں اور نجران میں مختصر دورانیے کے لیے سائرن بجا کر الرٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ عرب اتحاد کے مطابق بعض مقامات پر میزائل ناکام بنائے گئے ہیں۔ خطے میں ایرانی کشیدگی بڑھنے کے بعد یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان سرحد پار حملوں میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔