پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے
Web Desk
11 February 2026
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کے تقرر اور تبادلے کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حفیظ معین الدین کو جناح ہسپتال لاہور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر محسن شاہ کو پی ایم او جناح ہسپتال کی خالی نشست پر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کو میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر کامران آصف کو چلڈرن ہسپتال ملتان، ڈاکٹر سعود افضل عزیز بھٹی کو شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات، ڈاکٹر فیصل وحید کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ کو نشتر ٹو ملتان اور ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے پی سی ایس ایکٹ 1974 کے تحت عمل میں لائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
5 August 2026
امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری، نقص رحمِ مادر میں ہی درست کر دیا گیا
5 August 2026
جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ
5 August 2026
کولیسٹرول کم کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم انکشاف!
5 August 2026
پروٹین کی کم مقدار طویل عمر میں مددگار ہو سکتی ہے: تحقیق
3 August 2026
کراچی: جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے جدید سینٹر کا افتتاح
3 August 2026
جگر 80 فیصد تک متاثر ہونے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ماہرین نے خبردار کردیا
3 August 2026
خیبر پختونخوا: 1ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ
3 August 2026