انجری کا دھچکا: رامین شمیم دورہ جنوبی افریقہ سے باہر، ام ہانی اسکواڈ میں شامل
Web Desk
3 February 2026
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ سے قبل اہم دھچکا لگ گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث آل راؤنڈر رامین شمیم دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رامین شمیم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے دوران انجری ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
رامین شمیم کی جگہ آف اسپنر ام ہانی کو پاکستان ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ام ہانی کی جگہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم میں عمائمہ سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔
ادھر حفصہ خالد کو پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 7 فروری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا، جبکہ پاکستان ویمنز اے ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026