قومی اسمبلی اجلاس: عثمان بادینی کا دوٹوک خطاب، بلوچستان کی صورتحال پر شدید تشویش
Web Desk
3 February 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عثمان بادینی نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر انتہائی جذباتی اور دوٹوک اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے بلوچستان آگ کی لپیٹ میں ہے، جہاں خواتین اور مرد محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر صرف بیانات دیے جا رہے ہیں۔
عثمان بادینی نے کہا کہ حملوں کے وقت ریاست کی رِٹ کہاں ہوتی ہے، یہ ایک سنجیدہ سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بچہ اپنے حق کے لیے روتے روتے تھک جاتا ہے اور پھر کسی کے ہاتھ لگ جاتا ہے، جس کے بعد حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقت بلوچستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی بلوچ آباد ہیں اور بلوچستان کا قرضہ بلوچستان خود اتار سکتا ہے، بشرطیکہ اسے اس کا حق دیا جائے۔
عثمان بادینی نے بجلی کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو صرف ایک گھنٹے کے لیے بجلی ملتی ہے، کیا اسے حق کہا جا سکتا ہے؟ ان کے مطابق بلوچستان کے جلنے کی اصل وجہ حقوق کی عدم فراہمی ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ بلوچستان کے بچوں کو ان کے جائز حقوق دے کر انہیں شدت پسندی سے کیوں نہیں روکا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بھکاری نہیں، ان کے پاس بے پناہ وسائل موجود ہیں، لیکن انہیں ان سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔
عثمان بادینی نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو لوگ باغی ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نام پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی بلوچستان میں لگی آگ کو کوئی سردار یا نواب بجھا سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو حق کی بات کرے اسے غدار قرار دے دیا جائے۔ جو بھی پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کرتا ہے، اس سے بات چیت کی جائے، ورنہ یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026