پاکستان میں مقامی ویکسین تیاری میں اہم پیش رفت، سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
Web Desk
3 February 2026
مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا، جس کی قیادت منسٹر آف انڈسٹری کے سینیئر ایڈوائزر نزار الحریری کر رہے ہیں۔ وفد کا استقبال وزارتِ صحت اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔
وفد کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری، دستیاب انفراسٹرکچر، صلاحیتیں اور مستقبل کی ڈیمانڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزارتِ صحت اور اس کے ماتحت اداروں کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ادارہ صحت نے اجلاس میں تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے اور ہر سال تقریباً 62 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، جو نیوزی لینڈ کی سالانہ آبادی کے برابر اضافہ ہے۔ حکومت پاکستان شہریوں کو 13 اقسام کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے، مگر یہ ویکسین ملک میں تیار نہیں کی جاتی اور عالمی اداروں کے تعاون سے درآمد کی جاتی ہیں، جس پر سالانہ تقریباً 400 ملین امریکی ڈالر لاگت آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی شراکت دار ویکسین کی لاگت کا 49 فیصد ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت 51 فیصد برداشت کرتی ہے، جس سے مالی بوجھ نسبتاً کم رہتا ہے۔ تاہم، سال 2031 کے بعد بین الاقوامی امداد ختم ہو جائے گی اور حکومت کو تمام لاگت اپنی معیشت سے برداشت کرنا ہوگی۔ اگر مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو 2031 تک سالانہ لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، جو قومی معیشت پر بڑا بوجھ ہوگا۔
وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارتِ صحت نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور پاکستان میں تیرہ بیماریوں کی ویکسین کی مقامی تیاری کے لیے عملی پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کا اشتراک خطے کے لیے مثال بنے گا۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026