LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی

اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت

Web Desk

3 February 2026

اسلامی نظریاتی کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سماجی و خاندانی امور سے متعلق اہم سفارشات بھی کی گئیں۔ کونسل نے غیرت کے نام پر قتل کو صریحاً غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام میں اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔

اجلاس میں یہ سفارش بھی کی گئی کہ اگر کسی خاتون کا خاوند لاپتہ ہو جائے تو دو سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اسی طرح نفقہ نہ ملنے کی صورت میں ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہوگا، جبکہ اگر خاوند قید میں ہو تو تین سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

کونسل کے مطابق ان سفارشات کا مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کو درپیش سماجی مسائل کا حل فراہم کرنا اور انصاف کو یقینی بنانا ہے۔