چینی بلاگر نے سِم کارڈز سے 16 تولہ سونا حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
Web Desk
1 February 2026
دنیا بھر میں سِم کارڈز فون کے لیے استعمال ہوتے ہیں، لیکن چین کے ایک معروف بلاگر نے ان میں موجود چپس اور دیگر برقی آلات سے 191.73 گرام (16.43 تولہ) سونا حاصل کر کے حیرت انگیز کامیابی حاصل کر لی۔
صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر نے بتایا کہ اس نے اسٹرونگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے پیچیدہ طریقے استعمال کر کے یہ سونا جمع کیا۔ اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 84 لاکھ روپے بنتی ہے۔
بلاگر نے سِم کارڈز اور دیگر مواصلاتی برقی آلات سے سونا نکالنے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین حیرت اور دلچسپی کے ساتھ ویڈیو دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ نے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے بھی کیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت میں ہر سِم کارڈ میں تقریباً 0.47 ملی گرام سونا ہوتا ہے، لہٰذا بلاگر کا دعویٰ غیر معمولی اور شائقین کے لیے دلچسپ تجربہ سمجھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026