LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026: پاکستان ویمنز ‘اے’ اسکواڈ کا اعلان

Web Desk

1 February 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آف اسپن آل راؤنڈر اُمِ ہانی کو پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وحیدہ اختر اور شوال ذوالفقار سینئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انڈر 19 ٹیم کی کپتان ایمان نصیر اور بلے باز کومل خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری یسرا عامر نبھائیں گی، جبکہ اسپن اٹیک میں انوشہ ناصر، مومنا ریاست، اُمِ ہانی اور نورین یعقوب شامل ہیں۔ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت وحیدہ اختر کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا کیمپ کراچی میں لگایا گیا، جس کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا۔ پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی، جبکہ پری ٹورنامنٹ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہے گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال کے خلاف کھیلے گا، 15 فروری کو بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ 17 فروری کو یو اے ای کے خلاف میچ شیڈول ہے۔ سیمی فائنلز 20 فروری اور فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔