LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

خطے میں عسکری سرگرمیاں تیز: چین، ایران اور روس کی مشترکہ مشقیں

Web Desk

1 February 2026

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اردن میں امریکی THAAD ایئر ڈیفنس سسٹم کی بیٹری تعینات کی جا رہی ہے، جبکہ چین روزانہ کی بنیاد پر امریکی طیارہ بردار جہازوں کو سیٹلائٹ کے ذریعے ٹریک کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی یہ ٹریکنگ ایران کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ عالمی سیاست میں دشمن کا دشمن دوست تصور کیا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق متعدد ممالک امریکا کی براہِ راست مخالفت کے بجائے ایران کے پسِ منظر میں یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، اور اگر امریکا نے اپنی پالیسیوں میں نرمی نہ دکھائی تو یہ رجحان مزید بڑھے گا۔

اسی تناظر میں ایران نے چین اور روس کو مشترکہ بحری مشقوں کی دعوت دے دی ہے۔ چین، روس اور ایران کی بحری افواج ایرانی بحری حدود میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ اتوار کے روز آبنائے ہرمز کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی جائیں گی، جنہیں ٹی وی چینلز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

چینی فوج کے ٹائپ 055 اور 052D کے کئی بھاری جنگی بحری جہاز ’’ہائنان‘‘ کے بحری اڈے سے ایرانی پانیوں کی جانب روانہ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فضائیہ یورپ میں اپنے اڈوں پر کئی ایف-35 پانچویں نسل کے جنگی جہاز تعینات کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مضبوط شواہد موجود ہیں کہ یہ جنگی طیارے آئندہ مشرقِ وسطیٰ کی جانب بھی منتقل ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کی حتمی تعیناتی کے مقصد پر ابھی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

ادھر روسی فضائیہ کا Il-76MD-90A طیارہ نامعلوم پے لوڈ کے ساتھ ماسکو سے ایران پہنچا ہے، جس نے خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔