بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
Web Desk
2 September 2026
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے، ہسپتال منتقلی اور خاندانی ملاقاتوں کے معاملے پر ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہینِ عدالت کی دوسری درخواست باضابطہ طور پر دائر کر دی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکام اور انتظامیہ کی جانب سے 18 اگست کے صریح عدالتی حکم کی سنگین ورزی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی اور نہ ہی انہیں اپنے بچوں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، درخواست میں ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے مسلسل روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے توہینِ عدالت کی مرکزی درخواست کے ساتھ اہم اضافی دستاویزات اور دو متفرق (CMs) درخواستیں بھی جمع کروائی گئی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے 18 اگست کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے اور عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026