ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Web Desk
2 September 2026
خضدار: فرنٹیر کور (ایف سی) بلوچستان (ساؤتھ) کے ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1422 ریکروٹس اپنی بنیادی ملٹری تربیت کی کامیابی سے تکملہ کے بعد باقاعدہ طور پر پاس آؤٹ ہو گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں علاقائی و مقامی عمائدین، سول و عسکری حکام، شہداء کے لواحقین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوجی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا۔
کمانڈنٹ خضدار نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے عزم، نظم و ضبط اور مادرِ وطن کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر دورانِ تربیت شاندار اور بہترین مجموعی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہر کو معزز ‘آئی جی ایف سی میڈل’ سے نوازا گیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026