LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط

Web Desk

2 September 2026

ریاض: پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے سائبر اسپیس کے تحفظ، ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے (MoU) پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے معلومات و ٹیکنالوجی (IT) شزہ فاطمہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی (NCA) کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کے اہم قومی و معاشی مفادات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مہارت، ٹیکنالوجی اور معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ عالمی سطح پر سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کی سائبر دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ابھرتے ہوئے عالمی سائبر خطرات کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جا سکے گی۔