اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
Web Desk
2 September 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے راول جھیل کے کنارے واقع پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے اور کلب کی عمارت گرانے سے متعلق 2022ء کا سنگل بنچ کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے خلاف وزارتِ دفاع، سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے یہ محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے نیول سیلنگ کلب مسمار کرنے کے حکم کے ساتھ ساتھ سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی شروع کرنے کے سابقہ فیصلے کو بھی باضابطہ طور پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو قومی خزانے کے نقصان کا تخمینہ لگانے اور متعلقہ افسران سے رقم برآمد کرنے کا حکم بھی منسوخ کر دیا ہے۔ نیول فارمز کو پاکستان نیوی ہیڈ کوارٹر کے نام زمین کا انتقال غیر قانونی قرار دینے کی شق کو بھی سیٹ سائیڈ کر دیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران سابق نیول چیف کی جانب سے سینئر قانون دان اشتر اوصاف جبکہ اپیل کنندگان کی طرف سے سردار احمد جمال اور عبدالواحد قریشی پیش ہوئے، جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سی ڈی اے کے وکلاء نے نمائندگی کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026