LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

Web Desk

2 September 2026

اسلام آباد: مشیر وزارتِ خزانہ خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ کا کل حجم 313 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 117 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشیر وزارتِ خزانہ کے مطابق جون 2026ء سے اب تک اس اسکیم کے تحت 53,100 سے زائد قرضے منظور کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ دو ماہ کے دوران منظور شدہ قرضوں میں 111 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی عرصے کے دوران جاری کردہ (Disbursed) قرضوں میں 83 فیصد اضافے کے ساتھ 8,700 سے زائد نادہندگان کو رقوم فراہم کی گئیں، جس کا مجموعی حجم 120 فیصد اضافے کے بعد 45 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔

خرم شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ فنانسنگ کا فائدہ صرف شہریوں کو ذاتی گھر کی فراہمی تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس سے سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر تعمیراتی سامان کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملکی معیشت کو تحرک مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 1 کروڑ سے 1 کروڑ 20 لاکھ گھروں کی شدید شارٹیج ہے، جبکہ ملک میں ہر سال مزید 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ نئے گھروں کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی تکمیل کے لیے یہ اسکیم انتہائی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔