بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
Web Desk
2 September 2026
اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق ہیگ میں بین الاقوامی ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کا فیصلہ پاکستان کے قانونی موقف کی بھرپور تائید ہے، اور بھارت اس فیصلے کو اپنی مرضی سے مسترد کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 31 اگست کو استنبول میں مکہ معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس تعاون کا نیا سیکرٹریٹ سعودی عرب میں قائم ہوگا جبکہ پاکستان 3 سال تک سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مکہ معاہدے کا نام تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ یہ محض مختلف زبانوں میں استعمال کا معاملہ ہے۔ ایران امریکا تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان کی ثالثی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، اور کہا کہ اسلام آباد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سندھ طاس معاہدے پر بھارتی موقف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ بین الاقوامی فیصلوں کو اپنی سہولت کے مطابق قبول یا مسترد کرنا بھارت کی عالمی معاہدات سے انحراف کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، اور اس فیصلے کو مسترد کرنا خود بھارت کے لیے فردِ جرم کے مترادف ہے۔ افغانستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے نے اسلام آباد کا دورہ کر کے پاکستانی ہم منصب سفیر محمد صادق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے افغان ناظم الامور کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) میں خطاب کو روایتی سفارتی سرگرمی قرار دیتے ہوئے اسے ‘نان ایشو’ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026