LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

Web Desk

2 September 2026

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بھاری بلوں، آئی پی پیز (IPPs) کے کیپیسٹی چارجز اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کے خلاف کل ملک بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اور آئل کمپنیوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا سارا معاشی بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب شہریوں اور محنت کشوں کو کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاتی، لیکن چینی مافیا اور طاقتور طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح صفر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی یہ عوامی تحریک اب گلی محلوں اور نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس احتجاجی عمل میں ان کے ساتھ ہیں۔

بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے انکشاف کیا کہ عوام پر فکسڈ چارجز اور کیپیسٹی پیمنٹ کا غیر منصفانہ بوجھ تھوپا گیا ہے، جس کے تحت 1700 ارب روپے چند مخصوص آئی پی پیز کو ادا کیے گئے ہیں۔ نوزائیدہ انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ دنیا بھر میں انتظامی سہولت کے لیے نئے صوبے بنائے جاتے ہیں جن کی تشکیل عوامی رائے اور آئینی دائرہ کار میں ہونی چاہیے، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (MQM) پچھلے 40 سال سے اس معاملے پر محض سیاسی نورا کشتی میں مصروف ہے۔