LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو بیرسٹر گوہر کی محمود اچکزئی سے ملاقات، 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا

صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

Web Desk

2 September 2026

لندن: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم سیاسی و انتظامی ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملا ت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ون آن ون گفتگو کے دوران محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم سیاسی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران بالخصوص نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے جاری ملک گیر بحث اور قومی یکجہتی سے متعلق اہم امور زیرِ غور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کی بحث سمیت مختلف آئینی و قومی معاملات پر اپنے دیرینہ سیاسی موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے زور دیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور قومی مفاد کے تحفط کے لیے تمام سیاسی و انتظامی فریقوں کو باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔