وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
Web Desk
2 September 2026
بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کرغزستان کے موقع پر صدارتی محل بشکیک میں ان کے اعزاز میں ایک باضابطہ اور انتہائی پرُتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آمد کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد کرغز مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان کو احترام کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب کے دوران کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے کابینہ اور اعلیٰ حکام کے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی صدر صادر نور ژاپاروف کا پاکستانی سرکاری وفد کے ارکان سے تعارف کروایا۔ اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور وفود کی سطح پر اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026